the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
پاکستان
حیدرآباد۔ 14۔ دسمبر (اعتماد نیوز) شمس آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ پر امیگریشن حکام نے دوسرے شخص کے پاسپورٹ پر اپنی فوٹو لگا کر مسقط سے حیدرآباد پہنچنے والے کریم نگر کے ایک شہری کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ امیگریشن حکام اور پولیس کے مطابق 35 سالہ پی جالندھر 2007 میں مسقط گیا تھا۔ وہ رایامولو نامی شخص کے پاسپورٹ پر اپنی فوٹو لگا کر مسقط سے واپس ہوا۔ حکام نے اس سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے بتایا کہ شنکر نامی کسی ایجنٹ نے 5 ہزار 500 عمانی ریال لے کر یہ جعلی پاسپورٹ اسے دیا تھا۔ پولیس نے جالندھر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ 
گڑمبے کے 1200 پیاکٹس ضبط
حیدرآباد۔ 14۔ دسمبر (اعتماد نیوز) محکمہ آبکاری نے یوسف گوڑہ‘ وینکٹ گری کالونی کی جھونپڑیوں میں دھاوا کرتے ہوئے گڑمبے کے 1200 پیاکٹس پر مشتمل 3 تھیلے ضبط کرلئے۔ مقامی افراد نے محکمہ آبکاری سے یہ شکایت کی تھی کہ کارپوریٹر کی قیامگاہ کے روبرو جھونپڑیوں میں کھلے عام گڑمبہ فروخت کیا جارہا ہے جس سے کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں جس کے بعد محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے انسپکٹر ایم اے حمید کی نگرانی میں یہ دھاوا کرتے ہوئے دو افراد بشمول ایک خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے گڑمبہ ضبط کرلیا۔ 
نامعلوم وجوہات کے باعث خاتون کی خودکشی
حیدرآباد۔ 14۔ دسمبر (اعتماد نیوز) کالا پتھر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک خاتون نے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ تاڑبن کی رہنے والی 55 سالہ جی لکشمی نے اپنے مکان میں جمعہ کی شب یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس کو خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا۔ 


سڑک حادثات میں 5ہلاک
حیدرآباد۔ 14۔ دسمبر (اعتماد نیوز) مختلف مقامات پر پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چنتل کا رہنے والا خانگی ملازم 36 سالہ پی اشوک جمعہ کی رات پرگتی نگر میں برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے ایک اور واقعہ میں چلتے ٹریکٹر سے گر کر زخمی ہونے والا 40 سالہ پنٹیا علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ سورارم کالونی کا رہنے والا پنٹیا 5 دسمبر کو حادثہ کا شکار ہوا تھا۔ وہ گاندھی ہاسپٹل میں شریک تھا۔ میاں پور پولیس کے



مطابق موٹر سیکل سے پھسل کر حادثہ کا شکار ہونے والا مدینہ گوڑہ کا طالب علم 23 سالہ پی سائی ناتھ ریڈی علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔ ہفتہ کی صبح وہ میاں پور چوراہے کے پاس حادثہ کا شکار ہوا تھا۔ میاں پور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک اور حادثہ میں آر ٹی سی بس کے پچھلے ٹائر میں آکر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ بی راج شیکھر بس سے اترنے کے لئے دروازہ میں کھڑا تھا کہ اچانک بریک مارنے سے وہ نیچے گر گیا اور بس کے ٹائر کی زد میں آگیا۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق سری رام نگر کالونی میں آٹو رکشہ کی ٹکر سے ایک 62 سالہ راہگیر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کلیان نگر کا رہنے والے راجیا کو آٹو رکشہ نے ٹکر دے دی تھی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ 
 llہاسپٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر ایک مریض نے خودکشی کرلی۔ 
گھٹکیسر پولیس نے بتایا کہ کڑپہ کے متوطن 48 سالہ رام انجینلو کو ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔ اس نے ہاسپٹل سے چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ معاشی پریشانیوں اور بیماریوں سے تنگ آکر رام انجینلو نے یہ انتہائی اقدام کیا ہے۔ 

جوبلی ہلز کے پب پر دھاوا 
حیدرآباد۔ 14۔ دسمبر (اعتماد نیوز) ویسٹ زون ڈی سی پی کی پولیس ٹیم نے جوبلی ہلز میں واقع ایک پب پر رات دیر گئے دھاوا کرتے ہوئے اس کے منیجر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ اوور دی مون نامی پب کے جنون کلب میں رات دیر گئے غیر قانونی طریقہ سے شراب فروخت کی جارہی تھی۔ قواعد کی خلاف ورزی کی اطلاع ملنے پر دھاوا کرتے ہوئے منیجر کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جوبلی ہلز کے علاقہ میں پبس اور کلبس کے مالکین قواعد کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ 
درد شکم کی تاب نہ لاکر خاتون کی خودکشی
حیدرآباد۔ 14۔ دسمبر (اعتماد نیوز) درد شکم کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ابراہیم پٹنم پولیس نے بتایا کہ اڈی بٹلہ رنگاریڈی کی رہنے والی 45 سالہ سواروپا کو پیٹ میں درد کی شدید شکایت تھی۔ اس نے 9 دسمبر کو نامعلوم زہر پی لیا تھا۔ علاج کے دوران وہ عثمانیہ ہاسپٹل میں فوت ہوگئی۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.